QR CodeQR Code

بھارتی فوج میں ترقی پیسوں کے عوض بکنے لگی

28 Jan 2016 23:29

اسلام ٹائمز: بھارتی فوج میں کرپشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے، جس میں دو میجر جنرل رشوت دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدے لینے میں کامیاب ہوگئے تاہم سوشل میڈیا پر خبر پھیل جانے کے بعد وزارت دفاع نے نہ صرف ان کی ترقی روک دی بلکہ ان کے خلاف تحققیات کا آغاز بھی کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طاقتور فوج کا دعویٰ کرنے اور پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی نااہلی کو چھپانے والی بھارتی فوج میں کرپشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے، جس میں دو میجر جنرل رشوت دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدے لینے میں کامیاب ہوگئے تاہم سوشل میڈیا پر خبر پھیل جانے کے بعد وزارت دفاع نے نہ صرف ان کی ترقی روک دی بلکہ ان کے خلاف تحققیات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ان 2 افسران کے خلاف شکایت کو سی بی آئی کے حوالے کرتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کسی بھی سطح پر رشوت اور کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی جب کہ سی بی آئی نے وزارت دفاع کے احکامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشت سال دسمبر میں فوج کے اسپیشل پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 33 افسران کی لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی لیکن اس اجلاس کے کچھ ہی دنوں بعد یہ شکایات اخبارات کی زینت بننے لگیں کہ کچھ افسران نے رشوت دے ایک درجے آگے کے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے بلکہ اس کےبعد یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی۔


خبر کا کوڈ: 516195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516195/بھارتی-فوج-میں-ترقی-پیسوں-کے-عوض-بکنے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org