0
Friday 29 Jan 2016 00:10

ضرب عضب حکومت نہیں صرف فوج کا کارنامہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ضرب عضب حکومت نہیں صرف فوج کا کارنامہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ اپنی کابینہ سے کرپٹ افراد کو فارغ کریں۔ اہلسنت رہنما نے قومی ایکشن پلان کی تکمیل کے حوالے سے فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب حکومت نہیں صرف فوج کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع سے انکار کر کے خود کو ایک سچا اور پیشہ ور فوجی ثابت کیا ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے رہنما کا کہنا تھا کہ قوم کی نظر میں جنرل راحیل شریف کا مقام اور بڑھ گیا ہے۔ حکومت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے وبال جال بن چکا ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت کی کارکردگی کو زیر سوال لاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے گیس بحران سنگین ہو گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کیخلاف بننے والے اتحاد کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 516205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش