QR CodeQR Code

اورنج لائن منصوبے کیخلاف شہریوں کا احتجاج، روٹ پرلگی حفاظتی شیٹ اکھاڑ دی

29 Jan 2016 00:17

اسلام ٹائمز: سمن آباد میں مکین اور دکاندار اورنج لائن منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، 27 اعشاریہ ایک کلو میٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سمن آباد کے مکینوں اور دکانداروں نے اورنج لائن منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ٹرین کے روٹ پر لگی حفاظتی شیٹ اکھاڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں مکین اور دکاندار اورنج لائن منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے منصوبے کے روٹ پر لگائی گئی شیٹ اکھاڑ دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مکانات اور دکانیں منصوبے کی نذر کر دی ہیں اور اس منصوبے کے باعث ہم سڑکوں پر آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 اعشاریہ ایک کلو میٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ اکتوبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا جس پر ایک ارب 46 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ پنجاب کی صوبائی حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے سخت تحفظات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516207/اورنج-لائن-منصوبے-کیخلاف-شہریوں-کا-احتجاج-روٹ-پرلگی-حفاظتی-شیٹ-اکھاڑ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org