QR CodeQR Code

توہین رسالت کے قوانین پر نظرثانی کرنے کو تیار ہیں، مولانا محمد شیرانی

29 Jan 2016 00:22

اسلام ٹائمز: رائٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد قوانین، اسلامی قوانین سے مماثلت نہیں رکھتے اور وہ حکومت کو ان پر نظرثانی کرنے کی تجویز دیتے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قوانین پر نظرثانی کرنے کو تیار ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد خان شیرانی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں اس قانون کے تحت دی جانے سزا انصاف پر مبنی ہے یا نہیں۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر توہین رسالت کے قانون کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانا چاہیے، اس مسئلے پر متعدد علماء مختلف قسم کی رائے کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھجوائے جانے کے بعد کونسل تجویز دے سکتی ہے کہ آیا اس قانون کو اسی شکل میں رکھا جائے یا مزید سخت کیا جائے یا پھر اس میں نرمی کی جائے۔ مولانا شیرانی کے مطابق پاکستان کے متعدد قوانین، اسلامی قوانین سے مماثلت نہیں رکھتے اور وہ حکومت کو ان پر نظرثانی کرنے کی تجویز دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی جانب سے قتل کے مجرمان کو معافی کا اختیار دینا انہی قوانین میں سے ایک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مغربی ممالک کے مفادات کا دفاع کرتی ہے، حکومتی نظریے اور اسلام قوانین کو ایک نہ سمجھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 516208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516208/توہین-رسالت-کے-قوانین-پر-نظرثانی-کرنے-کو-تیار-ہیں-مولانا-محمد-شیرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org