QR CodeQR Code

داعش ترکی میں ملکی سیاحوں کو اغوا کر سکتی ہے، روسی ایجنسی

29 Jan 2016 00:24

اسلام ٹائمز: ماسکو میں سیاحتی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق داعش کے رہنما ترکی میں روسی شہریوں کو اغوا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی وفاقی سیاحتی ایجنسی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ترکی میں روسی سیاحوں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ماسکو میں سیاحتی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق داعش کے رہنما ترکی میں روسی شہریوں کو اغوا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ روسی ایجنسی کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان سیاحوں کو شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں جنگجو انہیں عوامی مقامات پر قتل کر سکتے ہیں یا پھر اتحادیوں کے ساتھ لڑائی میں انسانی ڈھال کے طور ر پر استعمال کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 516210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516210/داعش-ترکی-میں-ملکی-سیاحوں-کو-اغوا-کر-سکتی-ہے-روسی-ایجنسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org