QR CodeQR Code

ہائیکورٹ کا تاریخی عمارتوں کے نزدیک اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام روکنے کا حکم

29 Jan 2016 00:40

اسلام ٹائمز: عدالت نے اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے متبادل روٹ اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل روٹ اختیار کیے بغیر اس منصوبے پر کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے 11 تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ حدود میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام رکوانے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرین منصوبے سے تاریخی عمارتیں ختم ہو جائیں گی جب کہ پنجاب حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل بینچ نے کی جس میں عدالت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر حکم امتناع جاری کردیا جب کہ عدالت نے منصوبے کی زد میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ حدود میں کام روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے متبادل روٹ اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل روٹ اختیار کیے بغیر اس منصوبے پر کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

واضح رہے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں 11 تاریخی عمارتیں آرہی ہیں جس پر سول سوسائٹی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اورنج لائن منصوبے پر کام رکوانے کی درخواست کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 516212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516212/ہائیکورٹ-کا-تاریخی-عمارتوں-کے-نزدیک-اورنج-لائن-ٹرین-منصوبے-پر-کام-روکنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org