0
Friday 29 Jan 2016 23:40

پنجاب میں ترکی کے تعاون سے پچاس ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے

پنجاب میں ترکی کے تعاون سے پچاس ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ ترک میڈیا کے مطابق حکومت پنجاب کے ہاوسنگ اربن ڈولپمینٹ اور پبلک ہیلتھ کے وزیر تنویر اسلم ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کل ترکی کی وزیر ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کی وزیر فاطمہ گل دیمت ساری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے درمیان ہاوسنگ کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پرغور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں اور وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو اقتصادی میدان میں بھی مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ہاوسنگ اربن ڈولپمینٹ اور پبلک ہیلتھ کے وزیر تنویر اسلم ملک نے اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دسمبر 2015 میں دورہ ترکی کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا تھا۔ پاکستان میں میٹرو بس سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور ونڈ انرجی جیسے منصوبوں پر دونوں ممالک میں جاری تعاون کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے جناب تنویر اسلم ملک نے کہا کہ پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے اور ہم ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت پر مشتمل انڈسٹری اور بلدیاتی خدمات کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکموتِ پنجاب اس وقت کم امدنی والے افراد کو رائشی سہولتیں فراہم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے اور اس مقصد کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں ترکی کے ہاوسنگ کے ادارے" توکی "کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ہاوسنگ اسکیم شروع کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ترکی کی وزیر ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی فاطمہ گل دیمت ساری نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ترکی پاکستان کے ساتھ شہری منصوبہ بندے اور مکانات کی تعمیر سے متعلق ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور ترکی پاکستان کو اس شعبے میں اپنے تجربات سے مستفید کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ہاوسنگ کے ادارے توکی اور حکومت پنجاب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی روسے پنجاب میں توکی کے تعاون سے کم آمدنی والے افراد کے لیے بڑی تعداد میں مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سن 2016 میں 25 ہزارا اور سن 2017 میں 25 ہزارا مکانات کی تعمیر کے دوران تمام طرح کا تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 516253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش