QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ، گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

29 Jan 2016 16:33

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے موقع پر کراچی آپریشن اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر کورکمانڈر کراچی نے انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کے قیام، ان کے کام اور براڈ بینڈ سسٹم کو بائیو میٹرک میں لانے کے فیصلوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں کراچی آپریشن، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے موقع پر کراچی آپریشن اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کے قیام، ان کے کام اور براڈ بینڈ سسٹم کو بائیو میٹرک میں لانے کے فیصلوں کو سراہا گیا۔ گورنر سندھ عشرت العباد اور کور کمانڈر کراچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 516262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516262/وزیراعلی-گورنر-سندھ-سے-کور-کمانڈر-کراچی-کی-ملاقات-امن-امان-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org