QR CodeQR Code

سعودی عرب کے مشرقی صوبے الاحساء کی مسجد علی رضا میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک خودکش حملہ آور گرفتار

29 Jan 2016 18:01

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 4 نمازی شہید جبکہ 18 نمازی زخمی ہوئے ہیں، آزاد ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شہداء اور زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کی ایک مسجد پر حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے، ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 5 نمازی شہید جبکہ  10سے زیادہ زخمی ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب کی حکومت نے چار نمازیوں کے شہید اور اٹھارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عینی شاہد محمد النمر نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جا رہی تھی، انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی گئی اور نمازیوں نے ایک خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا، گرفتار شدہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ وزیرداخلہ محمد بن نایف کے شدت پسند افکار رکھنے والوں کی کونسلنگ کے لئے قائم کردہ ادارے سے فارغ تحصیل ہے جس کی شدت پسندانہ خیالات کے سبب اس ادارے میں کونسلنگ کی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے کلئیرنس کا سرٹیفیکٹ دیا تھا اس ادارے کو براہ رست وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف چلاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516286/سعودی-عرب-کے-مشرقی-صوبے-الاحساء-کی-مسجد-علی-رضا-میں-دہشتگردوں-کا-حملہ-ایک-خودکش-آور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org