0
Friday 29 Jan 2016 18:52

نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، سراج الحق

نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت مدرسوں اور اسکولوں کے طلبا کو پولیس کے ذریعے خوفزدہ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کونسل میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ کرپشن میں ملوث ہے، پاکستان میں غریب کے لئے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں کرپشن کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ایک سال ہوچکا ہے مگر دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آسکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی نظام درہم برہم ہے، بلوچستان میں آج بھی بے روزگاری ہے، حکومت کا کام امن قائم کرنا ہے مگر سندھ حکومت مجرموں کو رہا کروانے میں مصروف ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوچکا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جو حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 516290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش