0
Friday 29 Jan 2016 19:01

عوام کی کھال اتارنے والی اس حکومت سے چھٹکارا ہی اصل مسئلے کا حل ہے، حلیم عادل شیخ

عوام کی کھال اتارنے والی اس حکومت سے چھٹکارا ہی اصل مسئلے کا حل ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صرف تعلیمی اداروں میں ہی نہیں بلکہ عام آدمی کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے، آج تعلیمی اداروں میں خوف ہے تو کل عوام کو گھروں میں محصور کردیا جائے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام تعلیمی اداروں سمیت ان تمام مقامات کی سیکورٹی کو موثر بنائے جہاں انہیں دہشت گردی کے خدشات لاحق ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام کے دلوں سے خوف نکالا کر انہیں جینا کا حوصلہ دیا ہے۔ آج یہ نوبت ہے کہ دہشت گردی کی اس نئی لہر میں عوام نے اپنے حوصلے نہیں چھوڑے یہ ہی وجہ ہے کہ خوف کی وجہ سے عوام نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے خود کو گھروں میں بند کرلیا ہے ہماری عوام نے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں ہیں یہ قوم پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف کھڑے کسی بھی دشمن سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کی عادت بہت پرانی ہے، عوام سے لوٹ مار میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اندر اسے ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی سوسائٹی کراچی میں قائم تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان لوگوں نے غریبوں کے وسائل خود پر لگائے اور قومی خزانے کو عوام کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا اس کے باجود بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا تو اب یہ ملکی اداروں کو کوڑیوں کے بھائو بیچنے پر تلے ہوئے ہیں، ان لوگوں نے ہر قدم پر مزدور اور کسان کے مفاد کا سودا کیا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بجائے اداروں کو بیچا گیا۔ تاجر حکمران بن کر بیٹھے ہیں ان کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں یہ ان کی کھالوں سے بھی منافع نکالنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں، عوام کی کھال اتارنے والی اس حکومت سے چھٹکارا ہی اصل مسئلے کا حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 516291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش