QR CodeQR Code

سکول سردی کی وجہ سے ہی بند کئے گئے ہیں، رانا ثنا اللہ

29 Jan 2016 19:33

اسلام ٹائمز: وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا جمعہ کے روز سے شروع ہونیوالا اجلاس 2 سے 3 ہفتے چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں لاہور کی ترقی سے خوفزدہ ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ میٹرو ٹرین کے بننے سے لاہور عالمی معیار کا شہر بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اس میگا پروجیکٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہو رہی، اگر پروجیکٹ میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تووہ ذمہ دار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر کی وجہ بلدیاتی الیکشن تھے، اپوزیشن جماعتیں جھوٹ پر مبنی پریس کانفرنسز کر رہی ہیں، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی بات ایوان میں ہو گی۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا جمعہ کے روز سے شروع ہونیوالا اجلاس 2 سے 3 ہفتے چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں لاہور کی ترقی سے خوفزدہ ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ میٹرو ٹرین کے بننے سے لاہور عالمی معیار کا شہر بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اس میگا پروجیکٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہو رہی، اگر پروجیکٹ میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تووہ ذمہ دار ہیں، انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی نے بھی اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جھوٹ بولنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سکولوں کو بند کرنے کا مقصد سخت سردی تھی، سکولوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 516295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516295/سکول-سردی-کی-وجہ-سے-ہی-بند-کئے-گئے-ہیں-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org