0
Friday 29 Jan 2016 19:47

لاہور پولیس نے پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا

لاہور پولیس نے پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی دینے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ہر سکول کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، پرائیوٹ سکولز کو اپنی حفاظت کا بندوبست خود کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی ساری ذمہ داری پرائیویٹ گارڈز پر نہیں ڈالی، ہمیں معلوم ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے لیکن ہر سکول کو سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا پرائیوٹ سکولز کو اپنی سکیورٹی کا بندوبست خود کرنا ہوگا، البتہ سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 516298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش