0
Friday 29 Jan 2016 20:25

نواز لیگ نے 90 کی دہائی کی سیاست دہرائی تو انکی سب سے بڑی غلطی ہوگی، بلاول بھٹو

نواز لیگ نے 90 کی دہائی کی سیاست دہرائی تو انکی سب سے بڑی غلطی ہوگی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے پر (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے 90ء کی دہائی کی سیاست دہرائی، تو ان کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ذرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کو فون کیا اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، مخدوم احمد محمود نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے کونسلروں اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی، لیکن اس کے باوجود ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جا رہا، اور وہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور ذیادتی کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا، تو پھر پارٹی کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو (ن) لیگ کے مینڈیٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا، اگر (ن) لیگ نے 1990ء والی سیاست کو دہرایا، تو یہ ان کی سب بڑی غلطی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 516313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش