0
Friday 29 Jan 2016 22:09

پرامن اور خوشحال ریاست بننے کے لیے پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

پرامن اور خوشحال ریاست بننے کے لیے پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ اپنی کابینہ کو سعودی عرب اور ایران کے دورے پر اعتماد میں لیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی سفارتی ٹیم کی کوششوں کے باعث پاکستان کی بیرون ملک ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ ہفتے سعودی اور ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔ پاکستانی حکومت کے مطابق دورے کا مقصد دونوں مسلم ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کرنا تھا جس کا آغاز سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت اور تہران میں سعودی سفارت خانے کو آگ لگانے کے بعد ہوا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کے ثالثی کے کردار کو مسترد کردیا تھا۔ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر کی کاروباری شخصیات اور کمیونیٹیز پاکستان کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ پرامن اور خوشحال ریاست بننے کے لیے پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔ تاہم چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد حکومت کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پالیسی نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد بننے والی اس پالیسی کے بارے میں حزب اختلاف اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر عمل درآمد کے باوجود خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو یونیورسٹی حملے اور اس پر ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محمد اسحاق ڈار، چوہدری نثار علی خان، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 516336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش