QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مختلف مقامات پر بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کوئیک رسپانس فورس تعینات

29 Jan 2016 23:54

اسلام ٹائمز: باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی ڈیرہ کی ہدایت پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں پولیس لائن، ڈی پی او آفس، ضلع کچہری، ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کو جانے والے راستوں پر بکتر بند گاڑیوں کے گشت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی کی ہدایت پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔ اس سلسلہ میں پولیس لائن، ڈی پی او آفس، ضلع کچہری، ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کو جانے والے راستوں پر بکتر بند گاڑیوں کا گشت بھی شروع کرا دیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری بھی تعینات کرا دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے حساس مقامات، سرکاری دفاتر، حکومتی املاک، مساجد اور امام بارگاہوں سمیت ڈیرہ شہر سے متصل دیگر تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندیوں کے علاوہ کئی حساس مقامات پر پولیس کی سپیشل کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 516356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516356/ڈی-آئی-خان-مختلف-مقامات-پر-بکتر-بند-گاڑیوں-کے-ساتھ-کوئیک-رسپانس-فورس-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org