QR CodeQR Code

وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر عوامی حکومت بنائیں، اعتزاز احسن

29 Jan 2016 23:56

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ وزراء ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تو پھر وازرتوں کو کیسے چلائیں گے، 3 سے 4 وزارتوں کے وزراء کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور کابینہ ختم کر کے نئی عوامی حکومت بنائی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سیاسی میدان میں ایک نئی باعث چھیڑ دی۔ اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور بزدل وزیروں کو ہٹا کر نئی کابینہ بنائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک حالت جنگ میں ہے یہ وزراء بیمار ہو جاتے ہیں، وزیر داخلہ کہتے ہیں مجھے وزیر دفاع سے ملنے کی ضرورت ہی نہیں۔ میں فوج اور دیگر اداروں سے ڈائریکٹ ہوں۔ وزیر دفاع کہتے ہیں میں نے 4 سال سے وزیر داخلہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ انہوں نے کہا وزراء ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تو پھر وازرتوں کو کیسے چلائیں گے، 3 سے 4 وزارتوں کے وزراء کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی میں موجود نوجوان قیادت کو سامنے لائیں۔


خبر کا کوڈ: 516360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516360/وزیراعظم-پارلیمنٹ-کو-اعتماد-میں-لیکر-عوامی-حکومت-بنائیں-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org