0
Saturday 30 Jan 2016 00:20

دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک تسلیم کر لیا، احسن اقبال

دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک تسلیم کر لیا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اشاریے اور امن و امان کی صورت حال سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہوا ہے اور دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025 پاکستان کے پیداواری شعبوں میں صنعت، زراعت اور معدنیات میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ان کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ملک ہے جسے بین الاقوامی سطح پر اگلی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے، پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت برانڈ پاکستان کا اجراء کر رہی ہے ،سال 2016 کو پیداواری، معیاری اور تخلیقی سال بنایا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو مسابقتی برتری مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وژن2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے حکومتی ، نجی اور ماہرین تعلیم کو مل کر کام کرنا ہو گا، 2018 تک نیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی جس کیلئے بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کیلئے کے الیکٹرک کے کراچی میں تجربات سے سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 516369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش