QR CodeQR Code

ضرب عضب میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک سے مخلص نہیں، شاہ محمود قریشی

30 Jan 2016 01:00

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کو ضرب عضب کی ضرورت تھی جو کامیابی سے جاری ہے اور آپریشن کے نتیجے میں قبائلی علاقوں میں اچھی تبدیلی آرہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک سے مخلص نہیں، فوجی کارروائیوں کے باعث اچھی تبدیلی آئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کو ضرب عضب کی ضرورت تھی، جو کامیابی سے جاری ہے اور آپریشن کے نتیجے میں قبائلی علاقوں میں اچھی تبدیلی آرہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں رکاوٹ ڈالنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔ فوج سے قوم کی توقعات پوری ہورہی ہیں لیکن سیاسی حکومت سے توقع کے مطابق نتائج نہیں آرہے۔


خبر کا کوڈ: 516383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516383/ضرب-عضب-میں-رکاوٹ-ڈالنے-والے-ملک-سے-مخلص-نہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org