0
Saturday 30 Jan 2016 09:54

کالجز کے ساتھ مدارس اہلسنّت کی سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

کالجز کے ساتھ مدارس اہلسنّت کی سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے حکومت اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی تصدیق کر دی ہے۔ دہشت گردی کے خطرہ کی کی وجہ سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعطیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش دہشتگردوں کے مشن کی تکمیل کے مترادف ہے۔ مذہب کے نام پر مسلمانوں کے گلے کاٹنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ﷲ اکبر کا نعرہ لگا کر مسلمانوں کو قتل کرنے والے یزیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کر کے حکومت نے قوم کو غیر یقینی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔ بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اور کالجز کے ساتھ مدارس اہلسنّت کی سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ قومی ایکشن پلان کی اثر پذیری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ سے پہلے سیاست کی تطہیر کریں اور ملک کو معاشی دہشتگردوں سے نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 516427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش