0
Saturday 30 Jan 2016 14:34

بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش ائند ہے، شہباز شریف

بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش ائند ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے بوسنیا اینڈ ہرزگووینا کےسفیر ندیم میکریوک کی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تعلیم اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کےدرمیان بہترین تعلقات ہیں، بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے مخدوش حالات کو بہتر بنانے میں تعلیم کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 516518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش