QR CodeQR Code

اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے، اسے آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں، ذوالفقار مرزا

30 Jan 2016 14:45

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما نے کہا کہ ابھی عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے، جب انکے بیانات سامنے آئینگے، تو پھر کچھ شکل نکلے گی، لیکن مجھے امید ہے کہ اب بہت سے لوگ جو ملک سے باہر بھاگ گئے تھے، انھیں واپس لانے کا سامان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے، اسے آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی میں نے نہیں بنائی، بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے قبل بھی یہ موجود تھی، یہ ہمیں ورثے میں ملی تھی، اگر پیپلز امن کمیٹی میں نے بنائی ہوتی، تو میرے پاس اتنا جگرا ہے کہ میں اسے تسلیم کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے، اسے بابا لاڈلا کی طرح کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا گیا، عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں، ابھی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے، جب ان کے بیانات سامنے آئیں گے، تو پھر کچھ شکل نکلے گی، لیکن مجھے امید ہے کہ اب بہت سے لوگ جو ملک سے باہر بھاگ گئے تھے، انھیں واپس لانے کا سامان ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار محب وطن شہری ہیں، اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن آصف زرداری کا ٹولہ وفاقی وزیر داخلہ کو کام کرنے سے روک رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516526/اللہ-کا-شکر-ہے-کہ-عزیر-بلوچ-زندہ-سلامت-اسے-آج-بھی-اپنا-بھائی-سمجھتا-ہوں-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org