0
Saturday 30 Jan 2016 15:49

قانون ناموس رسالت پر نظرثانی کی ضرورت نہیں، مولانا شیرانی بیان واپس لیں، علماء اہل سنت

قانون ناموس رسالت پر نظرثانی کی ضرورت نہیں، مولانا شیرانی بیان واپس لیں، علماء اہل سنت
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت پر نظرثانی سے متعلق چیئرمین نظریاتی کونسل کا بیان قابل مذمت ہے۔ قانون ناموس رسالت پر قطعاََ نظرثانی کی ضرورت نہیں۔ محمد خان شیرانی اپنا بیان واپس لیں۔ قانون ناموس رسالت میں کوئی خامی نہیں۔ قانون ناموس رسالت قرآن و سنّت کے عین مطابق ہے۔ پاکستان میں ہر قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے تو کیا تمام قوانین ختم کر دیئے جائیں۔ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عالمی طاقتیں قانونِ ناموسِ رسالت کو تبدیل کرکے غیر مؤثر کرنا چاہتی ہیں لیکن اہل حق ایسے نہیں ہونے دیں گے۔ قانون ناموس رسالت میں ترمیم کی کوئی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کیلئے قابل اور اہل جید عالم دین کو تعینات کیا جائے۔ محمد خان شیرانی کونسل کی چیئرمین شب کیلئے اہل نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش