QR CodeQR Code

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہالینڈ کو دہشت گردی کے خلاف فتویٰ پیش

30 Jan 2016 18:18

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز رہنما پاکستان عوامی تحریک نے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہالینڈ ’’ڈاکٹر کورگرٹ‘‘ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ بطور تحفہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ کراچی اور ملک بھر میں ’’ضرب عضب‘‘ اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے باعث امن قائم ہو رہا ہے، طلال چوہدری اس کا کریڈٹ نون لیگ کے پلڑے میں ڈالنے کی کاشش نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہالینڈ ’’ڈاکٹر کورگرٹ‘‘ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ بطور تحفہ دینے کے بعد ڈائریکٹر انٹر فیتھ منہاج القرآن سہیل رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پوری قوم جانتی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر 2012 کو مینار پاکستان کے تاریخی جلسے میں آئین، قانون، الیکشن کمیشن، اور دہشت گردی کے خاتمے کا جو پلان دیا آج ہر لیڈر اور ہر جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کے اسی ایجنڈے کی تائید اپنی زبان سے کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 516600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516600/ڈائریکٹر-انٹر-فیتھ-ہالینڈ-کو-دہشت-گردی-کے-خلاف-فتوی-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org