QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی عزیر بلوچ سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے، مولا بخش چانڈیو

30 Jan 2016 23:19

اسلام ٹائمز: عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے مگر کوئی اپنا راستہ بدل لے تو اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ ماضی میں پیپلز پارٹی کا جیالا تھا۔ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے مگر کوئی اپنا راستہ بدل لے تو اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عزیر بلوچ سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے گزشتہ شب کراچی میں داخل ہوتے ہوئے مضافاتی علاقے سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 516702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516702/پیپلز-پارٹی-عزیر-بلوچ-سے-لاتعلقی-کا-اظہار-کرچکی-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org