QR CodeQR Code

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگیا

30 Jan 2016 23:30

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق شرائط میں عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ لیاری میں مقیم اس کے خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز کے ہاتھوں گزشتہ شب گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے 5 شرائط پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سیاسی جماعت کے کہنے پر قتل اور اغوا کی وارداتیں کی ہیں۔ شرائط میں عزیر بلوچ کا کہنا ہے کہ لیاری میں مقیم اس کے خاندان کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کیا جائے۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس سے پہلے عزیر بلوچ کو جعلی دستاویزات پر دبئی جاتے ہوئے انٹرپول نے سال 2014ء میں گرفتار کیا تھا۔ عزیر بلوچ کو پاکستان کی تحویل میں لینے کے لیے سندھ پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل ٹیم دبئی گئی تھی تاہم وہ ٹیم ناکام رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 516706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516706/لیاری-گینگ-وار-کا-سرغنہ-عزیر-جان-بلوچ-وعدہ-معاف-گواہ-بننے-کے-لیے-تیار-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org