0
Saturday 30 Jan 2016 23:52

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تبلیغی جماعت پر پابندی لگا رہی ہے، فرید پراچہ

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تبلیغی جماعت پر پابندی لگا رہی ہے، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے یونیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلہ پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکمرانوں کو اپنے لبرل تشخص کے لیے اب تبلیغی جماعت بھی ناقابل قبول ہو گئی ہے، حالانکہ تبلیغی جماعت سیاست میں بھی براہ راست حصہ نہیں لیتی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے تحفظ میں ناکامی کے نتیجہ میں حکمران وی آئی پی کلچر اور پورے شاہی خاندان کے تحفظ پر ہزاروں اہل کاروں کی تعیناتی اور کروڑ وں روپے کے بجٹ ترک کرنے کے لیے تیار نھیں لیکن بوکھلاہٹ میں تبلیغی جماعت پر ہی پابندی لگا رہے ہیں جس پر بھارت سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی پابندی نہیں ہے۔ حکمرانوں کے ایسے رویے دہشتگردی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں اور معاشرے میں موجود تضادات اور حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل اور غیر حقیقی سوچ کی وجہ سے شدید ردعمل کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش