QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان

31 Jan 2016 00:02

اسلام ٹائمز: کراچی میڈیا سیل سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عوامی یوتھ ونگ، ویمن ونگ، طلباء ونگ، مینارٹی ونگ، لیبر ونگ، اساتذہ ونگ کے قائدین و کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر کشمیری جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کونسل کا اہم اجلاس صدر پاکستان عوامی تحریک سید علی اوسط کی صدارت میں عوامی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی، ایگزیکٹو کونسل اور ٹاؤنز صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، بیڈ گورننس، قومی اداروں کی نجکاری، تعلیمی اداروں کی بندش، کراچی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران اور صفائی ستھرائی کے معاملات، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر و دیگر ایشوز پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان عوامی تحریک کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی مرکزی ریلی 5 فروری 3 بجے فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب نکالی جائیگی۔ ریلی کی قیادت سید علی اوسط، راؤ کامران محمود و دیگر قائدین کریں گے۔

کراچی میڈیا سیل سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عوامی یوتھ ونگ، ویمن ونگ، طلباء ونگ، مینارٹی ونگ، لیبر ونگ، اساتذہ ونگ کے قائدین و کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر کشمیری جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تعلیمی اداروں کی بندش، کراچی میں پانی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں میں اختیارات کی کشمکش کو ختم کیا جائے اداروں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ ادارے اپنے اپنے اختیارات میں رہ کر عوام کی خدمت کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 516722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516722/پاکستان-عوامی-تحریک-کا-5-فروری-یوم-یکجہتی-کشمیر-پر-ریلیوں-اور-مظاہروں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org