QR CodeQR Code

کراچی میں بڑے آپریشن کی تیاریاں، وفاقی حکومت کھل کر سامنے آ گئی

31 Jan 2016 00:44

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رینجرز نے ملزمان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جبکہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کیخلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔ آپریشن کے حوالے سے رینجرز نے وفاق سے مدد بھی طلب کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل وفاق نے سندھ رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کیا۔ دوران گفتگو اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ چودھری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سے کہا کہ کراچی میں امن لانے کیلئے جو کرنا ہے کریں آپریشن کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رینجرز نے ملزمان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جبکہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کیخلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔ آپریشن کے حوالے سے رینجرز نے وفاق سے مدد بھی طلب کی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے خصوصی مشاورت بھی کی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ کراچی آپریشن کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 516739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516739/کراچی-میں-بڑے-آپریشن-کی-تیاریاں-وفاقی-حکومت-کھل-کر-سامنے-آ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org