0
Sunday 31 Jan 2016 01:03

پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر تعلیمی اداروں میں پابندی لگانا افسوسناک عمل ہے، مفتی نعیم

پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر تعلیمی اداروں میں پابندی لگانا افسوسناک عمل ہے، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے پنجاب حکومت کی جانب سے جامعات میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غلامانہ فیصلہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف ناکامیوں کو چھپانے اور غیروں کی خوشنودی کے حصول کیلئے مذہب کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، پنجاب کا یہ اقدام ملکی تشخص کی پامالی ہے اور اسلام دشمن فیصلہ ہے، معلوم ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب دہشت گردی کا نہیں اسلام کا خاتمہ چاہتی ہے، دہشت گردی، فرقہ واریت کا تبلیغی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، تبلیغی جماعت کا مشن ہی فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر تعلیمی اداروں میں پابندی لگانا افسوسناک عمل ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے، ملک میں دہشت گردی، بدامنی، فرقہ واریت کے ذمہ دار حکمران ہیں، ہر دور میں حکمران اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مذہبی طبقے کیخلاف کاروائیاں کرتے رہے جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتا ہے، آج دہشت گردی ملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکا ہے جس پر قابو پانے میں حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور اسی ناکامی کو چھپانے کیلئے غیروں کی خوشنودی کے حصول کی خاطر مذہب کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست کرکے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے بجائے اسلام کی تبلیغ پر پابندی کہاں کا انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصری اداروں میں تبلیغ کی دعوت پر پابندی ملک کی نظریاتی سرحدات کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے، ایک طرف پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایسی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کی اجازت یورپ کے قحبہ خانوں میں نہیں تو دوسری جانب دعوت و تبلیغ کے دروازے بند کرکے نسل نو کو اسلام سے دور رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر معارض وجود میں آنے والے وطن عزیز میں کسی المیہ سے کم نہیں، تبلیغی جماعت پر پابندی اسلام پر پابندی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام دشمن فیصلہ ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے، دنیا کا ہر فرد جانتا ہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت کا تبلیغی جماعت سے کوئی تعلق نہیں وہ تو اہل اللہ کی عظیم جماعت ہے جو دنیا بھر میں اسلام کی دعوت و تبلیغ میں مصروف ہے۔ امریکا، بھارت، برطانیہ جیسے ممالک میں بھی تبلیغی جماعت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تو پھر ایک ایسا ملک جو اسلام کیلئے حاصل کیا گیا وہاں کے سب سے بڑے صوبے میں تعلیمی اداروں میں اس جماعت پر پابندی کا غلامانہ فیصلہ افسوسناک اور اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 516748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش