0
Sunday 31 Jan 2016 11:07

گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر مسلم لیگ نون کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، حفیظ الرحمان

گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر مسلم لیگ نون کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر مسلم لیگ نون کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر ہر صورت میں ہوگی اور اس پرکام بہت جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت اسکردو روڈ کا منصوبہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں ہے، یہ چوالیس ارب روپے کا منصوبہ ہے، یہاں گلگت بلتستان میں ایک ایک کروڑ کے چھوٹے منصوبے شروع کرنے میں کئی سال لگتے ہیں جبکہ یہ چوالیس ارب روپے کا منصوبہ ہے، اس میں کچھ تاخیر سمجھ میں نہ آنے والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا وعدہ نہ صرف مسلم لیگ نون نے اپنے منشور میں کیا ہے بلکہ مسلم لیگ نون کے قائد وزیراعظم پاکستان نے گلگت میں جلسے کے دوران بھی اس کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان پر عملدرآمد ہمارا فرض بنتا ہے۔ جبکہ یہ مسلم لیگ نون کی بقاء کا بھی سوال ہے۔ اس لئے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر ہر صورت میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 516767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش