QR CodeQR Code

ہزار گنجی پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

31 Jan 2016 10:56

اسلام ٹائمز: سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جا رہا تھا، جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے شدت پسندوں نے انھیں نشانہ بنایا۔سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کردیا ،مقابلے میں 3 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جا رہا تھا، جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے شدت پسندوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری طلب کو طلب کیا گیا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران 3 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا، شدت پسندوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، ہینڈ گرینیڈ اور 3 پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے ہلاک شدت پسندوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی سیکورٹی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516779/ہزار-گنجی-پولیس-مقابلے-میں-3-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org