QR CodeQR Code

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے چلاس میں ٹیوٹرز کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد

31 Jan 2016 18:37

اسلام ٹائمز: ریجنل ڈائیریکٹر اے آئی او یو دلدار حسین نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پورے ملک خصوصاً گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فار آل فارمولے کے تحت علم کی روشنی پھیلانے میں کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے چلاس میں ٹیوٹرز کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی صدارت ریجنل ڈائیریکٹر اے آئی او یو دلدار حسین نے کی۔ اجلاس میں ٹیوٹرز کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ ڈائیریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پورے ملک خصوصاً گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فار آل فارمولے کے تحت علم کی روشنی پھیلانے میں کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لئے سال میں دو مرتبہ داخلے دئیے جا رہے ہیں۔ ٹیوٹرز طلباء کی حوصلہ افزائی اور انکی راہنمائی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ طلباء حصول علم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔


خبر کا کوڈ: 516971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516971/علامہ-اقبال-اوپن-یونیورسٹی-کی-جانب-سے-چلاس-میں-ٹیوٹرز-کوآرڈینیشن-میٹنگ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org