QR CodeQR Code

صدر مملکت نے جی بی کے ممبران اسمبلی اور عوام کی توہین کی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

31 Jan 2016 18:47

اسلام ٹائمز: اپنے ایک جاری بیان میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت اب وفاقی حکومت سے اپنے حقوق مانگے، ورنہ کچھ نہیں ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین اور قاری حفیظ کے وفد کی ملاقات کے دوران کئی دفعہ صدر مملکت ممنون حسین نے جی بی کے وفد کو بلوچستان اسمبلی کہہ کر گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی اور جی بی عوام کی توہین کی ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے بار بار یاد دہانی کرائی کہ یہ لوگ گلگت بلتستان اسمبلی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت اب وفاقی حکومت سے اپنے حقوق مانگے، ورنہ کچھ نہیں ملے گا۔ امجد حسین نے کہا کہ صدر پاکستان نے جس انداز میں صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انکے نزدیک گلگت بلتستان کی حیثیت کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516977/صدر-مملکت-نے-جی-بی-کے-ممبران-اسمبلی-اور-عوام-کی-توہین-ہے-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org