0
Sunday 31 Jan 2016 20:08

جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی، پرویز الہیٰ

جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جنگلا بس اور اورنج ٹرین پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی، خطیر رقم ضائع ہونے سے عوام تعلیم اور ادویات سے محروم رہیں گے۔ ایک بیان میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے، اورنج ٹرین کی تعمیر کا ٹھیکا ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نے کبھی ایسا پراجیکٹ نہیں بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پر سالانہ 16 ارب جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں جنگلا بس پر 12،12 ارب کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، شہباز شریف نے لاہور کا حسن ختم اور تاریخی عمارتوں کو تباہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 516998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش