0
Sunday 31 Jan 2016 23:57

ڈی آئی خان، نواب کے علاقے میں پولیس کی کارروائی اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان، نواب کے علاقے میں پولیس کی کارروائی اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواب کے علاقے میں مشتبہ مکان پر چھاپہ مارا۔ ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کاشف ستار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران مکان میں سے چار کلاشنکوفین اور نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع سے چار افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسی طرح ناقص سیکورٹی پر ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں راہزنی کیس کے دو اشتہاری ملزمان اعجاز اور دائود کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 517045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش