QR CodeQR Code

والدین بلاخوف بچوں کو سکول بھیجیں، حفاظتی انتطامات مکمل ہیں، رانا ثنااللہ

1 Feb 2016 00:33

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ سکول مالکان کے تحفظات دور کرکے نجی سکولوں کو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی سکول کل سے کھل جائیں گے، والدین بلا خوف بچوں کو سکول بھیجیں، ہمار ے بچے محفوظ ہیں۔ میدیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سکول مالکان کے تحفظات دور کرکے نجی سکولوں کو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو بلا خوف سکول بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے، اس کے خاتمے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 517054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517054/والدین-بلاخوف-بچوں-کو-سکول-بھیجیں-حفاظتی-انتطامات-مکمل-ہیں-رانا-ثنااللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org