0
Monday 1 Feb 2016 10:21

مجید تاریخ کا بدترین وزیراعظم ہے، بیرسٹر سلطان

مجید تاریخ کا بدترین وزیراعظم ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مجید نے اسٹیٹ افسر کی انتظامیہ کے سامنے تذلیل اور توہین اس لئے کی کہ وہ اربوں روپے کی جعلی فائلوں پر دستخط کروانا چاہتے تھے لیکن اسٹیٹ افسر نے باضمیر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم کے کہنے پر جعلی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ چوہدری مجید کی طرف سے اسٹیٹ افسر کی تذلیل بیڈ گورننس اور ملازمین کی توہین کا بدترین واقعہ ہے، باضمیر ملازمین کو کہتا ہوں وہ اپنی تذلیل پر اُٹھ کھڑے ہوں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی غیرجریدہ ملازمین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی مہربان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عمران شاہین نے ریاست کے اندر اچھی مثال قائم کی۔ مجید تاریخ کا بدترین وزیراعظم ہے، اس کی کرپشن کا حصہ بننے والے افسر بھی برابر کے قصور وار ہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر جہاں مجید کی کرپشن کا حساب لے گی وہاں کرپٹ افسروں کا کڑا احتساب بھی کرے گی جبکہ عمران شاہین جیسے باضمیر ملازمین کی عزت نفس کو بحال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 517079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش