QR CodeQR Code

پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لیں گے، سردار عتیق

1 Feb 2016 10:35

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز حلقہ چار کھاوڑہ دان گلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی اتحاد کا انتظار کرنے کی بجائے تیاری کر رہے ہیں۔ گلگت و بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان سے تعلق شخصیات، جماعتوں سے ماورا اور نظریاتی ہے، کشمیریوں کو پاکستان سے بدظن کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ وہ گذشتہ روز حلقہ چار کھاوڑہ دان گلی اور برسالہ میں کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی اتحاد کا انتظار کرنے کی بجائے تیاری کر رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ گلگت و بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیری عوام کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 517084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517084/پوری-قوت-سے-انتخابات-میں-حصہ-لیں-گے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org