0
Monday 1 Feb 2016 11:34

وفاق فنڈز دے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، چوہدری مجید

وفاق فنڈز دے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی آمروں کی حمایت نہیں کی وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ نواز شریف نے میری حکومت کو بچایا میں کہتا ہوں کہ نواز شریف نے میری نہیں بلکہ اپنی وزارت عظمیٰ کو بچایا۔ کشمیریوں کے تشخص پر سودے بازی نہیں کروں گا، کشمیریوں کے تشخص کا ہر جگہ دفاع کروں گا اگر کوئی ہمارے خلاف لڑائی لڑنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ فنڈز جاری کیے جائیں ہمیں مجبور مت کرو اگر مجبور کرو گے تو کشمیر کے پہاڑوں، گلی کوچوں کے اندر دمادم مست قلندر ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو کہتا ہوں کہ وہ اتحاد برقرار رکھیں، آنے والے انتخابات میں لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط کرائوں گا۔ چڑہوئی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ثابت کر دیا کہ یہاں چوہدری یاسین کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ یہ انتخابی جلسہ نہیں، جلسوں کا آغاز آنے والے دنوں میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چڑہوئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے، کشمیر کی آزادی کے بغیر بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی۔ کشمیری پیپلز پارٹی اور بھٹو فیملی سے محبت کرتے ہیں۔ کشمیر کے پہاڑوں میں بھٹو ازم کے پرستار بستے ہیں۔ کشمیریوں کو پہاڑی ہونے کا طعنہ دینے والے وفاقی وزراء اپنی زبان پر قابو رکھیں۔ پیپلز پارٹی وفاقی وزراء کی طرف سے کشمیری قیادت کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے کا منہ توڑ جواب دے گی۔ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کے فنڈز فوری جاری کرے۔ سندھ کی طرح آزادکشمیر بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ آزادکشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت مند کشمیری پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔

ورکرز کنونشن سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، اسپیکر آزاد اسمبلی سردار غلام صادق، سینئر وزیر چوہدری یاسین، لطیف اکبر، مطلوب انقلابی، جاوید بڈھانوی، شازیہ اکبر، افسرشاہد، علی شان سونی، میاں عبدالوحید، سردارعابد حسین عابد، فیصل راٹھور، عبدالسلام بٹ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 517119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش