0
Monday 1 Feb 2016 19:49

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِانتظام پری بورڈ امتحانات اختتام پذیر

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِانتظام پری بورڈ امتحانات اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن نے آٹھویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کے لئے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق پشاور ڈویژن کے زیرِ سایہ پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آج طلباء سے آخری پرچہ لیا گیا۔ جس کے بعد پشاور ڈویژن کی کابینہ ممبران اور امتحان میں فرائض سرانجام دینے والے اسٹاف نے عوام و خواص کے ساتھ مل بیٹھ کے امتحان کے اہم مقاصد اور طلباء کے تعلیمی معیار پر مثبت اثرات مرتب ہونے پر روشنی ڈالی۔ عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پری بورڈ جیسے پروگرامات کا انعقاد آج کل کے تعلیمی بحران کا شکار معاشرے کے لئے ایک نہایت ہی خوش آئند قدام ہے جس سے نہ صرف شرکت کرنے والے طلباء استفادہ کر رہے ہیں بلکہ معاشرے کے لئے تعمیر ملت بذریعہ تعلیم کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ ڈویژنل سیکرٹری تعلیم کمال حسین نے کہا کہ عوام و خواص میں پری بورڈ کی مقبولیت کی اصل وجہ امتحان کا صاف و شفاف طریقہ کار ہے۔ بہت جلد ہی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا تاکہ طلباء کو اپنے اپنے مظامین میں اپنی مہارت کا پتہ چل سکے اور وہ بہتر طریقے سے اپنے بورڈ کے امتحانات کے لئے تیاری کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 517239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش