QR CodeQR Code

گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ

1 Feb 2016 21:17

اسلام ٹائمز: عزیز بلوچ کیخلاف سنگین نوعیت کے 55 مقدمات زیر التواء ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے 42 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار کو اشتہاری قرار دیا ہے، جبکہ سیشن عدالت میں 13 مقدمات میں مطلوب ہیں، جن میں سے 2 میں اے کلاس، 3 میں مفرور قرار دے رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار گینگسٹر عزیز بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ملزم 55 مقدمات میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جے آئی ٹی مکمل ہونے کے بعد مقدمات فوجی عدالت منتقل کر دیئے جائیں گے۔ عزیز بلوچ کیخلاف سنگین نوعیت کے 55 مقدمات زیر التواء ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں 42 مقدمات قائم ہیں، اے ٹی سی نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار کو تمام مقدمات میں اشتہاری قرار دیا ہے، جبکہ سیشن عدالت میں 13 مقدمات میں مطلوب ہیں، جن میں سے 2 میں اے کلاس، 3 میں مفرور قرار دے رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 517324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517324/گینگ-وار-سرغنہ-عزیر-بلوچ-کے-مقدمات-فوجی-عدالت-میں-بھیجنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org