0
Monday 1 Feb 2016 22:11

عزیر بلوچ کا بیان، اہم شخصیات کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد

عزیر بلوچ کا بیان، اہم شخصیات کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے تفتیشی بیان کے بعد بہت سی اہم شخصیات پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کراچی سے گرفتار ہونے والے عزیر بلوچ نے تفتیشی بیان میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر بہت سی اہم شخصیات کے نام لیے ہیں، جن میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سابق وزراء سمیت بہت سے ہائی پروفائل نام شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں جن افراد کے نام لیے ہیں، ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کل تک یہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دئیے جائیں گے۔ 

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا کہ عزیر بلوچ سے دو یا تین بار ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچھی رابطہ کمیٹی اور امن کمیٹی میں تصادم ہوا تھا، جس پر دونوں گروپوں میں صلح کے لیے عزیر بلوچ سے ملاقات ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی شخص کو مسلح نہیں کیا اور نہ ہی کبھی عزیر بلوچ کو جرائم کرنے کے لیے کہا تھا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سے امن کمیٹی کی وجہ سے استعفی لیا گیا۔ واضح رہے کہ نبیل گبول نے الزام عائد کیا تھا کہ عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے کہنے پر کئی قتل کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 517348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش