0
Monday 1 Feb 2016 23:19

نفری کم پڑ گئی،پولیس کو تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں شدید مشکلات

نفری کم پڑ گئی،پولیس کو تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں شدید مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق ضلع سرگودہا  میں 2ہزار اہلکار وی آئی پیز اور اہم تنصیبات کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہیں اس لیے پلان پر نظر ثانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع میں پولیس کی نفری کم پڑنے سے افسران کو انتہائی حساس نوعیت کے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں ساڑھے 3 ہزار کے قریب سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے قائم ہیں، حساس اور حساس ترین قرار دیئے گئے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور تعلیمی اداروں کے اطراف گشت کیلئے ضلعی پولیس کو نفری کے شارٹ فال کا سامنا ہے، ضلعی پولیس کے 2000کے قریب اہلکار افسران کی رہائشگاہوں اور مختلف سکولز، سیاسی، وی وی آئی پی اور اہم شخصیات و تنصیبات و مقامات کی سکیورٹی پر مامور ہیں، جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس اور تعلیمی اداروں کے لیے بھی حفاظتی انتظامات بھی ناگزیر ہیں۔ ضلعی پولیس کے ترجمان انسپکٹر خطیب الرحمن کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سکیورٹی کے انتظامات کو از سر نو تشکیل دینے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 517375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش