QR CodeQR Code

لورالائی، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

2 Feb 2016 13:15

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لورالائی شہر کے وسط میں مہاجر بس اڈہ میں اس وقت پیش آیا کہ جب مسافروں کی ایک بڑی تعداد بس آنے کے انتظار میں کھڑی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی عطا محمد، سید محمد اور ایک شخص محمد اعجاز شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ .لورالائی شہر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لورالائی شہر کے وسط میں مہاجر بس اڈہ میں اس وقت پیش آیا کہ جب مسافروں کی ایک بڑی تعداد بس آنے کے انتظار میں کھڑی تھی۔ اسی دوران مسلح موٹرائیکل سواروں نے بس اسٹینڈ پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی عطا محمد، سید محمد اور ایک شخص محمد اعجاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 517467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517467/لورالائی-فائرنگ-سے-تین-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org