0
Tuesday 2 Feb 2016 13:22

کراچی، پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی

کراچی، پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے قریب احتجاجی ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین قومی ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے، اس دوران کراچی کا جناح ٹرمینل میدان جنگ بن گیا۔ احتجاجی ملازمین نے بڑی تعداد میں جناح ٹرمینل پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران گولیوں چلنے سے 5 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ گولیاں زخمیوں کے اوپری حصے میں لگیں، زخمیوں میں نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرا مین بھی شامل ہے۔ اس دوران فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا اور گوادرو اسلام آباد جانے والی پروازیں بروقت روانہ نہ ہو سکیں۔ دوسری جانب شہر میں پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز بند ہیں جبکہ ایئرپورٹ پر قائم کاؤنٹر پر بھی عملہ موجود نہیں ہےجس سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناصرف اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن جاری ہے بلکہ مختلف شہروں میں پی آئی اے کے دفاتر بھی کھل گئے ہیں لیکن عملہ موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 517473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش