0
Tuesday 2 Feb 2016 13:47

افغانستان میں بمباری میں داعش کاریڈیو اسٹیشن تباہ

افغانستان میں بمباری میں داعش کاریڈیو اسٹیشن تباہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو ‘خلافت کی آواز’ (Voice of the Caliphate) تباہ کردیا گیا. دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں امریکی-نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائیک لوہورن کا کہنا تھا، ‘افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن میں انسداد دہشت گردی کے لیے 2 فضائی حملے کیے گئے’. تاہم کرنل لوہورن نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں. داعش، افغانستان میں گذشتہ برس منظر عام پر آئی، جبکہ تباہ کیے گئے غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن سے نشریات کے ذریعے ننگرہار کے اطراف میں شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جاتی تھی. گذشتہ برس افغانستان میں امریکی فورسز کے سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے خبردار کیا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے۔ امریکہ کے آرمی ٹائمز نیوز پیپر کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل جون کیمپ بیل کا کہنا تھا ‘ہمیں کچھ بھرتیوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں’۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی بھی اس سے قبل ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 517481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش