QR CodeQR Code

کراچی میں سوائن فلو سر اٹھانے لگا، وائرس سے دو افراد جاں بحق

2 Feb 2016 17:32

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے اگرچہ سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس دوران نمونیا ہو جانے سے سوائن فلو جان لیوا ثابت ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے نجی اسپتال میں 83 سالہ امین باوانی 16 جنوری کو سوائن فلو میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوا جبکہ ایک سالہ بچی سلمی بھی سوائن فلو سے 31 جنوری کو جاں بحق ہوگئی۔ دونوں مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے اگرچہ سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس دوران نمونیا ہو جانے سے سوائن فلو جان لیوا ثابت ہوا۔


خبر کا کوڈ: 517555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517555/کراچی-میں-سوائن-فلو-سر-اٹھانے-لگا-وائرس-سے-دو-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org