QR CodeQR Code

اسلام آباد، میاں محمد نواز شریف سے راحیلہ حمید درانی کی ملاقات

2 Feb 2016 18:43

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں پہلی دفعہ خاتون اسپیکر کا منتخب ہونا اعزاز ہے۔ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آئندہ برسوں میں اس کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعظم کو پارلیمانی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سول و عسکری اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن ممکن ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پہلی دفعہ خاتون اسپیکر کا منتخب ہونا اعزاز ہے۔ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آئندہ برسوں میں اس کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 517634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517634/اسلام-آباد-میاں-محمد-نواز-شریف-سے-راحیلہ-حمید-درانی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org