QR CodeQR Code

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم کا خاتون قونصل جنرل سے جھگڑا

3 Feb 2016 01:12

اسلام ٹائمز: طارق عظیم دفتر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خاتون سفارت کار اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقہ ادا نہیں کر رہیں، عزرا جمالی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، پاکستان واپس بلایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر طارق عظیم کا قونصل جنرل مانیٹریال عزرا جمالی کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد طارق عظیم نے خاتون قونصل جنرل کے خلاف دفترخارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر طارق عظیم کا قونصل جنرل مانیٹریال عزرا جمالی کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد طارق عظیم دفتر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خاتون سفارت کار اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقہ ادا نہیں کر رہیں، عزرا جمالی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، پاکستان واپس بلایا جائے، خاتون قونصل جنرل عزرا جمالی نے بھی طارق عظیم کے خلاف دفترخارجہ کو خط لکھا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمشنر ضرورت سے زیادہ مرعات اور پروٹوکول کے خواہشمند ہے، ہائی کمشنر کو عہدے کے مطابق پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 517702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517702/کینیڈا-میں-پاکستانی-ہائی-کمشنر-طارق-عظیم-کا-خاتون-قونصل-جنرل-سے-جھگڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org